امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور امریکا کے درمیان سرحدی دیوار بنانے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 جنوری 2017 00:31

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور امریکا کے درمیان سرحدی دیوار بنانے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور امریکا کے درمیان سرحدی دیوار بنانے کا حکم دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن مہم کے دوران عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو روکنے کیلئے اقدامات کریں گے۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے میکسیکو اور امریکا کے درمیان سرحدی دیوار بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وعدے کے مطابق میکسیکو اور امریکا کے درمیان سرحدی دیوار بنانے کا حکم دے دیا ہے. سرحدی دیوارکی تعمیر کی منصوبہ بندی جلد شروع کردی جائےگی۔ جبکہ سرحدی دیوار بنانےکے کام کا آغاز کچھ ماہ میں ہی متوقع ہے۔ امریکی صدر نے امریکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر حال میں غیر ملکیوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہونے سے روکنے کا حکم بھی دیا ہے۔ جبکہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد کی حفاظت کیلئے 5 ہزار بارڈر سیکورٹی گارڈز کی بھرتی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے اعلان کیا ہے غیر قانونی طور پر امریکا آنے والے افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرنے والی ریاستوں کی اس مقصد کیلئے کی جانے والی فنڈنگ فوری بند کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :