چوری کرنے پر ملی چوہے کو بھی سزا۔چوہےنے آئندہ چوری نہ کرنے کی قسم کھا لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 جنوری 2017 23:51

چوری کرنے پر ملی چوہے کو بھی سزا۔چوہےنے  آئندہ چوری نہ کرنے کی قسم کھا ..

ایک دوکان کے مالک نے چوہے کو چاول چرانے پر سزا دینے کے لیے سب کے سامنے باندھ دیا۔اس چوہے کو جنوبی چین کے شہر ہیوان میں دوکان کے مالک نے پکڑا ہے۔
چوہے کی جو تصاویر سامنے آئیں ہیں اُن میں چوہے کی گردن کے گرد ایک کارڈ بھی لٹکا ہوا ہے۔اس کارڈ پرلکھا ہے کہ میں سب کچھ کرنے کے قابل ہوں، اگر تم مجھے جان سے بھی مار دو گے تو میں تمہارے چاول چرانے کا اعتراف نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)


اگلی تصویر میں ہی چوہا اپنا بیان تبدیل کرلیتا ہے۔ اس تصویر میں چوہے کی گردن میں جو کارڈ ہے اُس پر لکھا ہے کہ میں قسم کھاتا ہوں آئندہ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔یہ معلوم نہیں ہوا کہ چوہا اس شرمندگی کے بعد زندہ رہا یانہیں۔
کچھ لوگوں نے چوہےکی اس سزا کا تقابل چیئرمین ماؤ کے دور میں ملک کو نقصان پہنچانے والے لوگوں کو ملنے والی سزاؤں سے کرنا شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین ماؤ کے دور میں بھی ملک دشمن لوگوں کو ایسے ہی سرعام سزائیں دی جاتی تھیں۔

چوری کرنے پر ملی چوہے کو بھی سزا۔چوہےنے  آئندہ چوری نہ کرنے کی قسم کھا ..