برطانیہ کے شہر وارنگٹن کے میئر کا فیصل آباد چیمبر کا دورہ
بدھ 25 جنوری 2017 23:49
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر خاص طور پر خوشی کا اظہار کیا کہ فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی نے اس سال 2 انجینئروں کو منتخب کیا ہے جو انتہائی محنت اور لگن سے ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ دونوں شہروں کے درمیان باہمی وفود کا تبادلہ ہو۔ اس سے جہاں فیصل آباد کے لوگوں کو وارنگٹن کیلئے اپنی برآمدات بڑھانے کا موقع ملے گا وہاں انہیں کمیونٹی کی ترقی کیلئے مقامی لوگوں کی خدمات کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا س طریق کار کے تحت فیصل آباد کے لوگ بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے صحیح معنوں میں خدمت کرنے والے لوگوں کا انتخاب کر سکیں گے۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے کہا کہ ان کیلئے خوشی کی بات ہے کہ میئر فیصل رشید برطانیہ کے اس ٹاؤن سے منتخب ہوئے ہیں جہاں پاکستانیوں کی تعداد صرف 2 فیصد ہے جبکہ باقی لوگوں نے فیصل رشید کو محض ان کی بے لوث خدمات کے صلہ میں منتخب کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل رشید سے قبل منتخب ہونے والے وارنگٹن کے میئرنے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیلئے صرف 6 ہزار پونڈ جمع کئے تھے جبکہ فیصل رشید نے 56 ہزار سے زائد رقم جمع کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے فیصل رشید کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ فیصل آباد کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے وارنگٹن کے میئر فیصل رشید کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی شیلڈ پیش کی جبکہ فیصل رشیدنے بھی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر احمد حسن کو وارنگٹن کا یادگاری سوونیئر پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.