سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل آئی جی فنانس کی جانب سے نیب ریفرنس کیخلاف درخواست منظور ، یکم فروری کو سماعت مقرر

بدھ 25 جنوری 2017 23:46

سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل آئی جی فنانس کی جانب سے نیب ریفرنس کیخلاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل آئی جی فنانس کی جانب سے نیب ریفرنس کے خلاف دائر درخواست منظور کر تے ہوئے یکم فروری کو سماعت مقرر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایڈیشنل آئی جی فائنانس فدا شاہ نے نیب کی جانب سے انکے خلاف دائر ریفرنس کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کرائی۔

(جاری ہے)

درخواست میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ نیب 10کروڑ سے زائدخردبر دکی انکوائری کرنے کی مجاز ہے۔

نیب کو انکے خلاف کاروائی کا کوئی حق نہیں۔درخواست میںعدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ نیب کو کاروائی نہ کرنے کاحکم دے۔بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیئے یکم فروری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی فائنانس پر پولیس کو پیٹرول دینے کی مد میں 5کروڑ سے زائد رقم کی خردبرد کا الزام ہے۔#

متعلقہ عنوان :