سندھ ہائیکورٹ ، محمد خان چاچڑ کی درخواست ضمانت پر وکلا کو مقدمے کی نقول فراہم کر دی گئی

مزید سماعت 10 فروری تک کے لئے ملتوی

بدھ 25 جنوری 2017 23:45

سندھ ہائیکورٹ ، محمد خان چاچڑ کی درخواست ضمانت پر وکلا کو مقدمے کی نقول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں محمد خان چاچڑ کی درخواست ضمانت پر وکلا کو مقدمے کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں ۔ عدالت نے مزید سماعت 10 فروری تک کے لئے ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں محمد خان چاچڑ کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں محمد خان چاچڑ کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں رہ چکے ہیں لیکن ابھی تک مقدمے کی نقول فراہم نہیں کی گئیں جس پر وکلاء کو مقدمے کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں ۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔ واضح رہے محمد خان چاچڑ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے ملزم کی نشاندہی پر ڈیفنس کے قبرستان سے اسلحہ برآمد کیاگیا تھا۔#