عمان ایئر نے مسقط سے لندن کی پروازوں کے لیے ہیتھروایئرپورٹ کا ٹرمینل 4مخصوص کردیا

ٹرمینل 4پرو دونوں پروازوں کی باقائدہ آمد و رفت کا سلسلہ 31جنوری 2017سے شروع کردیا جائے گا ،کمپنی کا بیان

بدھ 25 جنوری 2017 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے مسقط سے لندن جانے والی دونوں پروازوں کے لیے لندن کے ہیتھروایئرپورٹ کا ٹرمینل 4مخصوص کردیا ہے، ٹرمینل 4پرو دونوں پروازوں کی باقائدہ آمد و رفت کا سلسلہ 31جنوری 2017سے شروع کردیا جائے گا، اس بات کا اعلان عمان ایئر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے، پریس ریلیز کے مطابق 31جنوری سے مسقط سے لندن آنے اور لندن سے واپس مسقط جانے والی پروازیں اب صرف لندن کے مصروف ترین ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4سے ہی اپنی آمد و رفت جاری رکھیں گی، اس بات کا فیصلہ کمپنی کی جانب سے مسافروں کی سفری سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اس فیصلے سے قبل لندن آنے والی پروازیں ٹرمینل 3اور ٹرمینل 4کا استعمال کیا کرتی تھیں تاہم کمپنی کی جانب سے اس فیصلے کے بعد مسافروں کی سفری سہولیات میں مزید بہتری آئے گی جس سے نہ صرف مسافروں کوجدید طرزتعمیرکے شاہکار ایئرپورٹ سے تجربات میں اضافہ ہوگا بلکہ وہاں موجود جدید شاپنگ سینٹرز، کتابوں ، الیکٹرک اور الیکٹرانکس آئٹم سمیت گفٹ شاپس سے خریداری کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

(جاری ہے)

عمان ایئر کی جانب سے مسقط سے لندن کے لیے پروازوں کا آغاز 2007میں کیا گیا تھا ، اس سروس کے مطابق مسقط سے لندن کے لیے پہلی پروازمقامی وقت کے مطابق 14:00بجے روانہ ہوتی ہے جو کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر 18بجکر 20منٹ پرلینڈ کرتی ہے، یہی پرواز لندن سے مسقط کے لیے رات 8بجکر 15منٹ پر روانہ اور مسقط ایئرپورٹ پر 7بجکر 35منٹ پر لینڈ کرتی ہے، جبکہ دوسری پرواز جو کہ حال ہی میں شروع کی گئی ہے، رات1بجکر 25منٹ پر مسقط سے روانہ اور صبح 6بجکر 30منٹ پر لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4پر لینڈ کرتی ہے جبکہ اس کی مسقط کی جانب واپسی اسی صبح 8بجکر 25منٹ پر ہوتی ہے جو کہ شام6بجکر 55منٹ پر مقامی وقت کے مطابق لینڈ کرتی ہے۔

یاد رہے کہ مسقط سے لندن آنے والی عمان ایئر کی روزانہ پرازیں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کے ساتھ نارتھ اٹلانٹک سمیت متحدہ امریکہ کے تقریبا بڑے شہروں اور کنیڈاسے کم وقت میں ملانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔#

متعلقہ عنوان :