ماضی کے موبائل فون آلو ٹماٹر کی طرح بکنے لگے

بدھ 25 جنوری 2017 23:43

ماضی کے موبائل فون آلو ٹماٹر کی طرح بکنے لگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) ماضی کے موبائل فون آلو ٹماٹر کی طرح بکنے لگے،سستے موبائل کی گارنٹی کوئی نہیں ہرا دھنیا نہ سہی،بھاؤ میں بھی لڑجھگڑ کر کمی بیشی ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں ماضی کے مہنگے ترین موبائل فونز اب سڑکوں پر آگئے ہیں اور جگہ جگہ موبائل کے ٹھیلے نظر آتے ہیں،ان ٹھیلوں پر ملنے والے موبائل سستے تو ہیں مگر گارنٹی کوئی نہیں ایک گاہک کا کہنا ہے کہ ’’موبائل چائنہ کا ہے چلے تو چاند تک نہ چلے تو شام تک‘‘ ماضی میں جو موبائل فون ہزاروں روپے میں ملتے تھے اب آلو،ٹماٹر کی طرح سینکڑوں میں بھی مل جاتے ہیں اور تو اور گاہک دکانداروں سے لڑ جھگڑ کر قیمت میں مزید کمی بھی کرالیتے ہیں اور سبزی کے ساتھ دھنے کی طرح موبائل کے ساتھ ہینڈ فری بھی مفت میں لے لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :