سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 25 جنوری 2017 21:54

سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25جنوری۔2017ء ) سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد گورنر سندھ کے عہدے کیلئے کئی ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حکومت سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین کو گورنر سندھ بنانے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :