پشاور،مسعودشاہ کی بحیثیت امپلی منٹیشن کمشنر ایک سال کیلئے کنٹریکٹ پر تقرری

بدھ 25 جنوری 2017 23:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر سابق انسپکٹر جنرل پولیس سید مسعود شاہ کی بحیثیت امپلی منٹیشن کمشنر ایک سال کے لئے کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرری کی ہے تاکہ خیبر پختونخوا پولیس آرڈیننس2016کے تحت مختلف اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ اور قبائلی امور،محکمہ خزانہ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے ان کی معاونت کریں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائل حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :