Live Updates

عمران خان نے پانامہ لیکس کے سلسلے میں جتنے بھی ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کئے ہیں وہ سب جھوٹ اور غلط ثابت ہوئے ہیں، سینیٹر نہال ہاشمی

عمران خان کے ثبوتوں کو عدالت نے مسترد کردیا ہے، عمران خان وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، 2018ء کے عام انتخابات کی تیاری کریں جنوری کو نارتھ کراچی سے لسبیلہ تک نکالی جانے والی ریلی سے معلوم ہوجائے گا کہ کراچی کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، پریس کانفرنس

بدھ 25 جنوری 2017 23:25

عمران خان نے پانامہ لیکس کے سلسلے میں جتنے بھی ثبوت سپریم کورٹ میں پیش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری جنرل سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پانامہ لیکس کے سلسلے میں جتنے بھی ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کئے ہیں وہ سب جھوٹ اور غلط ثابت ہوئے ہیں انھیں عدالت نے مسترد کردیا ہے، اس لئے اب عمران خان کو چاہئے کہ وہ وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیںاور 2018ء کے عام انتخابات کی تیاری کریں،28 جنوری کو نارتھ کراچی سے لسبیلہ تک نکالی جانے والی ریلی سے معلوم ہوجائے گا کہ کراچی کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لسبیلہ چوک پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی،خالد ممتاز، راجہ سعید، نثار شاہ، اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سنیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ گرین بس، میٹرو بس، سرکلر ٹرین کے شکل میں کئی بڑے منصوبوں کے تحفے وزیر اعظم نوازشریف نے کراچی کو ویئے ہیں،اور وزیر اعظم کا کراچی کے لئے سب سے بڑا تحفہ امن کا قیام ہے جس کی وجہ سے کراچی کی رونقیں بحال ہوئی ہیں،انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر کے عوام وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آئندہ کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے مسلم لیگ ن کو کامیابی ملے گی،انھوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات پر توجہ دیں اگر انھوں نے کے پی کے کی حکومت پر توجہ نہیں دی تو آئندہ کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹوں کے سردار ہیں میری وفاقی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ عمران خان کے دماغ کا علاج کروائے۔ بعد ازاں سنیٹر نہال ہاشمی نی28جنوری کو نارتھ کراچی سے لسبیلہ تک نکالی جانے والی شکریہ نواز شریف ریلی کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات