صومالیہ ، الشباب کامشہور ہوٹل پر حملہ،سیکورٹی اہلکاروں سمیت 28 افراد ہلاک،صحافیوں سمیت 43زخمی
دھماکے کے وقت ہوٹل میں متعدد اراکان پارلیمنٹ موجود تھے، حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل مرکزی دروازے پر خودکش کار بم حملہ بھی کیا، دوسرا دھماکا اس وقت کیا گیا جب صحافی دھماکے کی کوریج کے لئے وہاں جمع تھے، خودکش کار بم دھماکے کے بعد مسلح افراد ہوٹل میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور فائرنگ کردی ،سیکورٹی حکام
بدھ 25 جنوری 2017 23:23
موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر عسکریت پسندوں کے حملے اور دھماکوں میںسیکورٹی اہلکاروں سمیت28 افراد ہلاک اور صحافیوں سمیت 43زخمی ہوگئے ، شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں واقع مشہور دایاہ ہوٹل پر عسکریت پسند وں نے دھاوا بول دیا۔
پہلے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ کیا گیا ۔ دھماکے کے وقت ہوٹل میں متعدد اراکان پارلیمنٹ موجود تھے، جبکہ دوسرا دھماکا اس وقت کیا گیا جب صحافی دھماکے کی کوریج اور ایمبولینس ریسکیو کیلئے وہاں پہنچیں ۔ خودکش کار بم دھماکے کے بعد مسلح افراد ہوٹل میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔(جاری ہے)
مرکزی شہر کی ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں 28افراد ہلاک اور 43زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حملے میں صحافی بھی زخمی ہوئے ۔اس سے قبل پولیس کے افسر کرنل عبدی قادر حسین نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے ہوٹل کی عمارت کو محفوظ کر لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ہوٹل میں موجود لوگوں کو بچا لیا ہے اور ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند گروپ الشباب نے قبول کر لی ہے۔ دایاہ ہوٹل موغادیشو میں صدارتی محل سے ایک میل کے فاصلے پر واقع ہے اور ارکانِ پارلیمان اور اہم مہمان اسی ہوٹل میں قیام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ صومالیہ میں اس وقت الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.