حافظ آباد، نسو وال میں واپڈا نے غریب نابینا شخص کو دو لاکھ ستاسی ہزار سے زائد کا بل بجھوا دیا

بدھ 25 جنوری 2017 23:23

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں نسو وال میں واپڈا نے غریب نابینا شخص کو دو لاکھ ستاسی ہزار سے زائد کا بل بجھوا دیاجس کے باعث غریب نابینا شخص واپڈا کیخلاف سراپا احتجاج بن گیا۔نواحی گائوں نسووال کا رہائشی بینائی سے محروم خادم حسین ایک کمرے کے کچے مکان میں رہائش پذیر ہے اور اس کمرے میں صرف بجلی کا ایک ہی بلب ہے لیکن واپڈا نے اس غریب نابینا شخص کو ایک ماہ کا دو لاکھ ستاسی ہزار سے زائد کا بل بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

نابینا شخص بجلی کا بل تو نہیں دیکھ سکا لیکن واپڈا کی غفلت اور پھرتیوں سے اُس کے چاروں طبق روشن ہو گئے۔نابینا شخص خادم حسین کا کہنا ہے کہ وہ ایک کمرے کے کچے مکان میں رہائش پذیر ہے اور گائوں کے لوگ اُسکے کھانے پینے کا بندوبست کرتے ہیں لیکن واپڈا کی جانب سے دو لاکھ سے زائد کے بل کا سن کر وہ بہت حیران و پریشان ہوا ہے۔ خادم حسین نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے بل کی تصحیح اور فوری نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے والے ملازمین کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :