پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے ہند واڑا میں 1990 میں معصوم کشمیریوںکو شہید کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لا نے کامطالبہ کردیا

بدھ 25 جنوری 2017 23:23

پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے ہند واڑا میں  1990 میں معصوم کشمیریوںکو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہاہے کہ 25جنوری 1990کو بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہند واڑا میں قتل عام کرتے ہوئے 25نہتے معصوم کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا ،اقوام متحدہ واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ،اس پر پاکستان اس قتل عام سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو تر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 25جنوری 1990کو بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہند واڑا میں قتل عام کیا۔ قابض فوج نے 25نہتے معصوم کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا،کشمیری گوا کا دل قتل عام کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ قتل عام سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،اقوام متحدہ واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائے ۔

متعلقہ عنوان :