حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین کو 3 ہزار پنک اسکوٹیز دینے کا منصوبہ

muhammad ali محمد علی بدھ 25 جنوری 2017 20:52

حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین کو 3 ہزار پنک اسکوٹیز دینے کا منصوبہ

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری2017ء) حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین کو 3 ہزار پنک اسکوٹیز دینے کا منصوبہ سامنے آیا ہے. تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین کیلئے ایک خاص منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے تحت پنجاب کی ضرورت مند خواتین کو پنک اسکوٹیز دی جائیں گی جس کی بدولت ان کی سفری مشکلات کم ہوں گی۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت 3 ہزار اسکوٹیز دی جائیں گی۔ اسکوٹی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہوگا خاتون کی عمر 18 سے 40 برس کے دوران ہو، اس کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہو، شناختی کارڈ ہو اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی ہو۔ اس منصوبے کا فتتاح 8 مارچ کو خواتین ڈے کے موقع کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :