لاہور،جاوید ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

بدھ 25 جنوری 2017 23:02

لاہور،جاوید ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ درخواست کامران خان کے وکیل محمد سلیم چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایک سیاست دان جاوید ہاشمی کی جانب سے معمولی شہرت کے لیے عمران خان پر جوڈیشیل مارشل لا لانے کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا،جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ملکی نظام جوڈیشری کے سنبھالنے کا عمران خان سے بیان منسوب کیا ہے جوجھوٹ پر مبنی ہے ،یہ عدلیہ کی توہین ہے لہذا عدالت عالیہ پاکستان کے نظامِ عدل پر لگائے گئے خطرناک الزامات کا نوٹس لے۔ (بخت گیر)