بجلی بحران کے باعث فلور ملوں کو تالے پڑ گئے ،8روز سے آٹے کی پسائی نہ ہونے کی وجہ سے آٹا بحران پھر سر اٹھانے لگا

بدھ 25 جنوری 2017 22:49

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) بجلی بحران کے باعث فلور ملوں کو تالے پڑ گئے ،8روز سے آٹے کی پسائی نہ ہونے کی وجہ سے آٹا بحران پھر سر اٹھانے لگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر میں جاری بجلی بحران کے باعث فلور ملوں کو تالے پڑ گئے ہیں اور گزشتہ 8روز سے بجلی نہ دینے کی وجہ سے فلور ملوں میں آٹے کی پسائی کا کام مکمل رکا ہوا ہے اس وجہ سے آٹا بحران پھر سر اٹھانے لگا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے کچورا بجلی گھر سے بھی ملوں کو بجلی نہیں مل رہی اور واپڈا اور برقیات کے درمیان جاری سر د جنگ کی وجہ سے گزشتہ آٹھ روز سے واپڈا کی جانب سے فراہم کی جانے والی بجلی بھی فلور ملوں کو دستیاب نہیں ہے ۔اگرآئندہ چند روز تک آٹے کی پسائی ممکن نہ ہو تو قحط کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :