گستاخ بلاگرز اور ملحدانہ سوچ کے کیخلاف آواز اٹھانے والے لائق تحسین ہیں،مفتی محمدنعیم

بدھ 25 جنوری 2017 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء)جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاہے کہ گستاخ بلاگرز اور ملحدانہ سوچ کخلاف آواز اٹھانے والے لائق تحسین ہیں ، آزادی اظہار رائے کے نام پر اسلام ، رسالت مآب ؐاور مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ہیں ، مفتی محمد نعیم کیخلاف من گھڑت خبریں چلانے اور پھیلانے والوں کیخلاف جلد قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مطابق بدھ جاری بیان میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ڈاکٹر عامر لیاقت کو مرتد اور ملحد قرار دینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ،نہ میں نے کوئی اسطرح کا بیان دیاہے اور نہ میڈیا سیل سے کوئی ایسا بیان جاری کیاگیاہے ، ملحدانہ سوچ رکھنے والے بلاگرز اور سوشل ایکٹویسٹ کی من گھڑت خبر ہے،انہوںنے کہاکہ وطن عزیز اسلام کے نام پر معارض وجود میں آیا ہے اس میں آزادی اظہار رائے کے نام پر اسلام، شان رسالت اور مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کی برداشت نہیں کی جاسکتی ، انہوںنے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ ایک سسٹم کے تحت سوشل میڈیا میں چلنے والی افواہوں اور خبروں کو واچ کیاجائے اور من گھڑت اور مقدس شخصیات پر مبنی مواد کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ،انہوںنے کہاکہ منظم منصوبہ بندھی کے تحت نسل نو کو سوشل میڈیا کے ذریعے تباہ کیاجارہاہے، گستاخ بلاگرز اور ملحدانہ سوچ کیخلاف آواز اٹھانے والے لائق تحسین ہیں، گستاخانہ مواد کے تشہیر میں ملوث بلاگرز اور ملحدانہ سوچ کیخلاف آواز بلند کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ،انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا میں گستاخانہ اور فرقہ واریت پر مبنی مواد اور من گھڑت خبریں چلانے اور پھیلانے والوں کیخلاف حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔