بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،گورنراقبال ظفرجھگڑا

بدھ 25 جنوری 2017 22:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ فاٹا میں انفراسٹرکچرکی بحالی شروع ہوچکی ہے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ٹرانسمیشن لائنوں کو اپ گریڈ کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

فاٹا میں بحالی کے منصوبوں کی جلد تکمیل ممکن بنانے میں وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے واپڈاکے مڈل منیجمنٹ کورس کے شرکاء کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی سربراہی ڈائریکٹرکورس عمران یوسف قریشی کررہے تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹافدا وزیر اور ایڈیشنل سیکرٹری برائے گورنربھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنرنے کہاکہ ملک کو ایک عرصے سے توانائی کی ضروریات کے حوالے سے بحرانی کیفیت کاسامنارہاہے اور موجودہ حکومت اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی بحران پرقابو پانے کیلئے فاٹامیں نئے ڈیمز بنائے جارہے ہیں جبکہ کرم تنگی ڈیم پر کام شروع ہوچکاہے جس سے نہ صرف بجلی بحران پر قابوپانے میں مدد ملے گی بلکہ زراعت کے شعبہ میں بھی ترقی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :