چند سیٹوں اورحلقوں کی خاطر برادر اقوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے قوم کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں،اصغر خان اچکزئی

بدھ 25 جنوری 2017 22:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فخر افغان باچا خان ،رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برپا کردہ تحریک ہی پشتون اور خطے کے تمام مسائل کا حل اور ادراک رکھتی ہے لہذا تمام دعوے اور وعدے جذبات ،نفرت اور مذہبی منافرت کی بنیاد پر رکھی گئی جوقت گزرنے کے ساتھ دم توڑچکی ہے قوم اور مذہب کے لیواوں نے ذاتی ،گروہی مفادات کو مقصد بنالیاچند سیٹوں اورحلقوں کی خاطر برادر اقوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے قوم کے سامنے عیاں ہوچکے ہیںپشتون نوجوان علم و ہنر کے زیور سے لیس ہوکر نئی دنیا کے نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کمربستہ ہوجائیں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن جوان بازو ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی،صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ،مرکزی چیئرمین محسن خان ،نومنتخب صدر سید خلیل آغا،ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی ، ارکان مرکزی کمیٹی رشید ناصر، جاوید کاکڑ،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا ،پی ایس ایف کے صوبائی چیئرمین شہبا ز الیوٹ ، عمرعلی بادیزئی نے کوئٹہ پریس کلب میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے کونسل سیشن و تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے اتفاق رائے سے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی صوبائی کابینہ کا چناؤ کیا گیا جس کے مطابق سید خلیل آغا صوبائی صدر ،انعام اللہ کاسی جنرل سیکرٹری ، سینئر نائب صدر عمر علی بادیزئی ،نائب صدور صدام ناصر، عصمت کاکڑ، طیب اللہ ، محمد شاہ ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید سمیع اللہ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد ،جوائنٹ سیکرٹریز عظمت اللہ کاکڑ،شمس اللہ وردگ ، انعام بابر،اسرار احمد ،سیکرٹری کھیل و ثقافت ڈاکٹر عصمت کاکڑ، صوبائی پریس منیر احمد بازئی ،سیکرٹری فنانس وسیم آغا منتخب قرار پائے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی قائدین نے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی نومنتخب صوبائی قیادت کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :