پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کی ضرورت ہے ، اعتماد کی پختگی کیلئے افغانستان ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں

افغان سفیر عمرزاخیلوال کی نیشنل پیس کونسل کے صوبائی چیئرمین ایاز پراچہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو دونوں ممالک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے قومی امن کونسل کے پلیٹ فارم سے پل کا کردار ادا کریں گے، وفد کی یقین دہانی

بدھ 25 جنوری 2017 22:15

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمرزاخیلوال نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کی ضرورت ہے اور اس اعتماد کو برقرار رکھنے اور اسے پختہ کرنے کیلئے افغانستان ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں ۔ وہ بدھ کو نیشنل پیس کونسل کے صوبائی چیئرمین ایاز احمدپراچہ کی قیادت میں غلام مصطفی انصاری اور غلام رسول پر مشتمل تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے افغان سفیر کو افغانستان میں بھی نیشنل پیس کونسل کی تشکیل کا بھی دعوت دیا اور کہا کہ ایک دس رکنی کمیٹی بنائی جائے جس میں پانچ ممبران پاکستانی اور پانچ ممبران افغانستان سے ہوں گے تاکہ یہ دس رکنی کمیٹی نیشنل پیس کونسل کے پلیٹ فارم سے دونوں ممالک میں امن وامان کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم شروع کرکے دونوں ممالک میں پائیدار اور دیرپا امن قائم ہوسکے اور دونوں ممالک کے مابین اعتماد کی فضاء قائم ہوسکے وفد کے افغان سفیر کو یقین دھانی کرائی کہ پاکستان کا امن افغانستان اور افغانستان کا امن پاکستان سے مشروط ہے اس لئے ہم دونوں ممالک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے قومی امن کونسل کے پلیٹ فارم سے پل کا کردار ادا کریں گے اور دنیا میں قیام امن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :