جب سے پاناما لیکس کا معاملہ اُٹھا ہے ملک میں کرپشن 10 گنا بڑھ گئی ہے ‘ منظور احمد وٹو

پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس اور حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف پارلیمنٹ میں نہایت موثر کردار ادا کیا

بدھ 25 جنوری 2017 21:59

جب سے پاناما لیکس کا معاملہ اُٹھا ہے ملک میں کرپشن 10 گنا بڑھ گئی ہے ‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق سپیکر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہاہے کہ جب سے پاناما لیکس کا معاملہ اُٹھا ہے ملک میں کرپشن 10 گنا بڑھ گئی ہے سرکاری ملازم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر چھت ٹپک رہی ہے تو فرش کیسے صاف رہ سکتا ہے ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم سمجھتے ہیںکہ حکمرانوںپر اربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں تو وہ کیوں نہ کریں اور اپنے بچوں کا پیٹ کیوں نہ پالیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کا جو بھی فیصلہ ہو پورا ملک کرپشن، رشوت خوری، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری سے بخوبی آشنا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس اور حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف پارلیمنٹ میں نہایت موثر کردار ادا کیا ہے ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی کے کارکنان سڑکوں پر بھی آنے کو بے تاب اور جدوجہد کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے معاشی قتل میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جس کی وجہ سے وہ حکومت کے خلاف مزاہمت کرنے کے لئے کمر بستہ ہیں۔