امریکی صدرکاحکم:7مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکامیں داخلے پرپابندی کابل تیار

پابندی کااطلاق عراق،شام،ایران،یمن،لیبیا،صومالیہ اورسوڈان کے شہریوں پرہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ کاآج بل پردستخط کیے جانے کاقوی امکان ہے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 جنوری 2017 19:44

امریکی صدرکاحکم:7مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکامیں داخلے پرپابندی ..

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری2017ء) : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں سے نفرت کاحقیقت میں روپ دھارلیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پرواشنگٹن انتظامیہ نے7مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پرپابندی کے بل کی تیاری شروع کردی ہے،بل کے تحت پابندی کااطلاق عراق، شام، ایران، یمن، لیبیا، صومالیہ اورسوڈان کے شہریوں پر ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ کے آج بل پردستخط کیے جانے کاقوی امکان ظاہرکیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع وائٹ ہاوس نے بتایاکہ جرائم کے خاتمے کے پیش نظرامریکی انتظامیہ تارکین وطن اورغیر ملکیوں کی آمد کو روکنے کیلئے ایک بل تیارکررہی ہے۔بل کے تحت 7مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی جائے گی۔بل کے تحت امریکا میں بیشتر پناہ گزینوں کی آمد کو بھی روک دیا جائے گا۔