شانگلہ،غربت کی دلدل میں پھنسنے کا زمہ دار وہ ٹولہ ہے جنہوں نے عوام کی خواہشات اور ضروریات پر ہمیشہ شب خون مارا,الطاف حسین گلاب شاہ پوری

بدھ 25 جنوری 2017 21:27

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان اور ممبر ضلع کونسل الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے کہا ہے کہ شانگلہ کی غربت کی دلدل میں پھنسنے کی زمہ دار یہاں کا وہ ٹولہ ہے جنہوں نے عوام کی خواہیشات اور ضروریات پر ہمیشہ شب خون مارا، شانگلہ کی پسماندگی کی ذمہ داریہاں سے منتخب نمائندے ہیں،سولہ سال مسلسل برسر اقتدار رہنے والے دو مخصوص جماعتوں نے باری لگائی اور اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ،عوام کو پسماندہ گیوں میں دھکیل دیا گیا ۔

شانگلہ کا ایک پورا تحصیل آج کے دور جدید میں بجلی سے محروم ہے۔تعلیم اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان عوامی نیشنل پارٹی شا نگلہ الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے گزشتہ روز شانگلہ میڈیا سنٹر الپوری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،گلاب شاہ پوری نے کہا کہ شانگلہ کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں پر سہولیات کا شدید فقدان ہے ۔ بجلی پانی،تعلیم،صحت ،سڑکوں کا برا حال ہے ،مگر اب شانگلہ کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں۔ شانگلہ کے عوام وہ ٹولے پہچان چکے ہیں جن کا کام صرف اپنی ذات کی تشہیر اور سیاست ہے ۔شانگلہ کے ووٹوں سے کامیاب ہو نے والے منتخب نمایندے دوسرے اضلاع میں فنڈ لگا کر شانگلہ کی عوام کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے کہا کہ اب شانگلہ کے عوام بیدار ہوچکے ہیں، پسماندگی غربت کی وجہ سے یہاں کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، پختون متحد ہو چکے ہیں ائندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہوگا۔