میرے گھر چوری ہوئی ہے ابھی تک ملزمان کا پتہ نہیں ہے، سینٹیرشبلی فراز

ہم تحقیقاتی اتھارٹی نہیں ،اکثر ادارے چوری میں ملوث ہوتے ہیں،مریم اورنگزیب

بدھ 25 جنوری 2017 21:00

میرے گھر چوری ہوئی ہے ابھی تک ملزمان کا پتہ نہیں ہے، سینٹیرشبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹر شبلی فراز کے گھر چوری ہوئی اس میں شک نہیں ہم تحقیقاتی اتھارٹی نہیں ہیں ۔اکثر ادارے چوری میں ملوث ہوتے ہیں حقائق منظر عام پر آنے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں سینٹ کی متعلقہ کمیٹی جس میں رائیٹ ٹو انفارمیشن بل 2016 پر بحث ہو رہی تھی تو اس دوران سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میرے گھر چوری ہوئی ہے ابھی تک ملزمان کا پتہ نہیں ہے ۔ سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ اس معاملے کو حل کریں ۔ چوری کا معاملہ حل ہونا چاہئے ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر ‘ روبینہ خالد اور پرویز رشید نے بھی کہا کہ چوری کو منظر عام پر لایا جائے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :