صدر مملکت سے پریس کونسل آف پاکستان کے وفد کی ملاقات

پریس کونسل آف پاکستان عوام کو حقائق سے با خبر رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے، صدر مملکت کی ہدایت

بدھ 25 جنوری 2017 20:57

صدر مملکت  سے پریس کونسل آف پاکستان کے وفد  کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے معیاری صحافت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے پریس کونسل آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو حقائق سے با خبر رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ یہ ہدایت انہوں نے بدھ کے روز پریس کونسل آف پاکستان کے وفد سے ملاقات میں کی۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر صلاح الدین مینگل نے کی۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتی ہے جس سے معاشرے کی اصلاح میں مدد مل سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا معیار بہتر بنانے اور بدعنوانی کے خلاف رائے عامہ کی تشکیل میں پریس کونسل آف پاکستان کا نہایت اہم کردار ہے جو انتہائی قابل تحسین ہے۔ تاہم اس سلسلے میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ کونسل کو عوام کو حقائق سے با خبر رکھنے کیلئے بھی اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنا ہو گا کیونکہ معیاری اور غیر جانبدار صحافت کے ذریعے ہی سے معاشرے کی اصلاح اور مستقبل کی تعمیر میں مدد ملتی ہے۔۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :