وزیراعظم سے جاپان کے سفیر کی ملاقات ، اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ، توقع ہے جاپان پاکستان کو اپنی ٹریول ایڈوائزری میں شامل کر نے کا جائزہ لے گا ،نوازشریف کی گفتگو

بدھ 25 جنوری 2017 20:57

وزیراعظم سے جاپان کے سفیر کی ملاقات ، اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) وزیر اعظم نوازشریف سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاقکیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم محمد نوازشریف سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کو قابل اعتماد اور اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے ، دونوں ملکوںکو آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کر نے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ، توقع ہے کہ جاپان پاکستان کو اپنی ٹریول ایڈوائزری میں شامل کر نے کا جائزہ لے گا اور پاکستان تجارت، سرمایہ کاری،بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ جاپان پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کو تین سے چار سال کے لئے ٹیرف استثنیٰ پر غور کرے اور استثنیٰ سے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی جاپان کی منڈیوں تک رسائی آسان ہو جائے گی ،جاپانی کمپنیوںکو پاکستان میں سرمایہ کاری پر خوش آمدیدکہیں گے ۔

اس موقع پر جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کو سراہتے ہیں اور جاپان میں پاکستان کا تشخص کاروبار ملک کے طور پر ابھرا ہے ، جاپان سرمایہ کاری کے تحفظ ، بنیادی ڈھانچے اور کاروبار دوست ماحول کو اہمیت دیتا ہے اور پاکستان میں ان تینوں شعبوںمیں کافی بہتری آئی ہے۔ درانی)