یواے ای فوج کے سپریم کمانڈر3روزہ سرکاری دورے پرنئی دہلی پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات اوربھارت دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں،شیخ محمد بن زید کابھارتی وزیراعظم نےایئرپورٹ پرخود جاکراستقبال کیا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 جنوری 2017 19:20

یواے ای فوج کے سپریم کمانڈر3روزہ سرکاری دورے پرنئی دہلی پہنچ گئے

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری2017ء) : متحدہ عرب امارات اور بھارت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں،جس کے پیش نظرابوظبی کے حکمران اورمتحدہ عرب امارات کی فوج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید 3 روزہ سرکاری دورے پرنئی دہلی پہنچ گئے،شیخ محمد بن زید کابھارتی وزیراعظم نے ایئرپورٹ پرخود جاکراستقبال کیا، شیخ محمد بن زید بھارت کی عوامی جمہوریہ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فوج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید 3 روزہ سرکاری دورے پربھارت پہنچے تو ان کابھارتی وزیراعظم نے ایئرپورٹ پرخود جاکراستقبال کیا۔ بھارت کی عوامی جمہوریہ کی تقریب میں شرکت بھی کرینگے۔جس کے بعداس تقریب میں شرکت کرنیوالے شیخ محمد بن زید تیسر ے عرب حکمران بن جائیں گئے۔ ان کے حالیہ دورے کے دوران بھارت اور متحدہ عرب امارات کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا۔ شیخ زید کے بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے اس پہلے معزز مہمان راج گھاٹ گئے اور مہاتمہ گاندھی کی یادگار پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

متعلقہ عنوان :