خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور خادم پنجاب سپورٹس مقابلہ جات کے سلسلہ میں صوبائی وزیر کھیل کی زیر صدارت اجلاس

وائس چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی حنیف عباسی،ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حسین، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن، ایم این اے شازہ فاطمہ اور دیگر کی شرکت

بدھ 25 جنوری 2017 19:50

خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور خادم پنجاب سپورٹس مقابلہ جات کے سلسلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء) خادم پنجاب سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور خادم پنجاب سپورٹس مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد کیلئے صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کی زیرصدارت سپورٹس بورڈ پنجاب میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی حنیف عباسی،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس زاہد حسین، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن، ایم این اے شازہ فاطمہ اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ خادم پنجاب سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سپورٹس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا اور یہی کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیموں کا حصہ بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :