Live Updates

ہم سے حساب مانگنے والو ،ْ اپنا تو حساب دو ،ْ وزیر دفاع خواجہ آصف کا عمران خان چیلنج

مسقط اور فرانس میں کی گئی سرمایہ کاری میں زکوٰاةاور خیرات کا کتنا پیسہ لگایا ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 جنوری 2017 19:45

ہم سے حساب مانگنے والو ،ْ اپنا تو حساب دو ،ْ وزیر دفاع خواجہ آصف کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے حساب مانگنے والو ،ْ اپنا تو حساب دو ،ْمسقط اور فرانس میں کی گئی سرمایہ کاری میں زکوٰاةاور خیرات کا کتنا پیسہ لگایا۔

(جاری ہے)

میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان نے کل الزام عائد کیا تھا ،ْآئی پی پیز کو ادائیگی الیکشن میں فنڈنگ کے بدلے کی گئی ،ْآئی پی پیز کو 480ارب ادائیگی کا حساب ابھی دوں گا ،ْ 480 ارب روپے کی ادائیگیوں پر ایک ایک پیسے کا حساب ہے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ کیس سیاسی بنیادوں پر لڑا جا رہا ہے نہ دستاویزات دی ہیں نہ باقاعدہ وکلاء ہیں ،ْ جو فیصلہ آئیگااس میں ابہام نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انکی سیاست فارغ ہو چکی ہے اپنی جماعت کو کامیڈی کمپنی میں تبدیل کرلیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات