بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ایل ڈی اے میں خصوصی ڈیسک قائم

بدھ 25 جنوری 2017 19:41

بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ایل ڈی اے میں خصوصی ڈیسک قائم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل میں خصوصی فسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا ہے جو ان کی درخواستوں اور شکایات پر تیزی سے عمل در آمد کر وائے گا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایل ڈے اے و دیگر سپانسرز سردار محمد اکبر نکئی فسلیٹیشن ڈیسک کے کام کی نگرانی کریں گے ۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز )سمیعہ سلیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور محمد جنید کو اوورسیز پاکستانیوں کے فسلیٹیشین ڈیسک کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔