پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر انتہائی محنت کے ساتھ کام کیا گیا،توانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میںپہنچ چکے ہیں،حکومت روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بھی توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، توانائی کے منصوبے نہایت شفاف انداز سے برق رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں،بجلی کے منصوبوں کے مکمل ہونے سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جرمنی کی کمپنی لے مائرانٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربرنیڈمیزگر سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 25 جنوری 2017 19:34

پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر انتہائی محنت کے ساتھ کام کیا گیا،توانائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جرمنی کی معروف کمپنی لے مائرانٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربرنیڈمیزگر نے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے جرمن وفد کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگوکی جس پر جرمن وفد نے وزیراعلیٰ کی جرمن زبان پر دسترس کی تعریف کی۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے جرمن وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر انتہائی محنت کے ساتھ کام کیا گیا ہے اورتوانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میںپہنچ چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بھی توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

توانائی کے منصوبے نہایت شفاف انداز سے برق رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیںاوربجلی کے منصوبوں کے مکمل ہونے سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب میں پوٹھوہار ریجن اور دیگر علاقوں میں سمال ڈیمز بنانے کی گنجائش موجود ہے۔ جرمن کمپنی پنجاب میں آبپاشی کیلئے چھوٹے ڈیمز کے قیام کے حوالے سے تیارکی جانے والی سٹڈی کا جائزہ لے تاکہ اس حوالے سے آگے کی جانب اقدامات اٹھائے جائیں۔ جرمن وفد کے اراکین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پنجاب حکومت کے ساتھ توانائی کے منصوبوں میں تعاون پر خوشی ہو گی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر ہائیڈرو پاور اینڈ واٹر ریسورسز ڈویژن لے مائر انٹرنیشنل برنارڈ سٹیبل(Mr.Bernhard Stabel)کے علاوہ چیئرمین پی اینڈ ڈی ، سیکرٹری توانائی اور متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔