پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، راحت ملک شاپ، الخیر کھڈا ریسٹورنٹ،سمیت متعدد کو جرمانے

جرمانے لائسنس کی عدم موجودگی، ناقص صفائی اور حفظان صحت قوانین کی خلاف ورزی پر کیے گئے

بدھ 25 جنوری 2017 19:26

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، راحت ملک شاپ، الخیر کھڈا ریسٹورنٹ،سمیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میںسمن آباد ،راوی اور داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کریم مارکیٹ میں راحت ملک شاپ کو کھلی نالیوں، اوپن واشنگ ایریااور دودھ کو سٹور کرنے کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرم استعمال کرنے کی وجہ سے 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور 2017ء کا لائسنس بنوانے کے لیے نوٹس جاری کیا۔

کشمیر نان شاپ کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور آٹے پر مکھیوں کی بھرمار کی وجہ سے 2ہزار روپے جرمانہ ،ڈوسے بیکرزکا جائزہ لیا اور صورت حال اطمینان بخش ہونے پر مزید بہتری اور لائسنس رینیو کروانے کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

الخیرکھڈا چکن اینڈ بش کارنر کو ٹوٹے فریزرزاور اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے پر 1500روپے جرمانہ اورفوڈ اتھارٹی لائسنس بنوانے کے لیے نوٹس جاری کیا۔

حکیم والا بازار میں خاور بٹ ملک شاپ کو نیلے کیمیکل والے ڈرم استعمال کرنے، ٹوٹے پھوٹے فریزرز اور کھلی گندی نالیوں کی وجہ سے 3500روپے جرمانہ عائد کیا۔ حکیم والا بازار میں رحمت بسم اللہ نان شاپ کو پانی کو نیلے کیمیکل والے ڈرمز میں سٹور کرنے ، کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

کالج روڈ باغبانپورہ میں غوثِ اعظم نان چنے کو ناقص جسمانی صفائی ہونے،نکاسی آب کی ابتر صورتحال،نیلے ڈرمز کے استعمال،کھلی ہوئی نالیوں اور فالتو سامان کی موجودگی پر 4500 روپے جرمانہ،ٹیکسالی گیٹ میں واقع سن شائن بیکری کو بہتری اور لائسنس بنوانے کے احکامات اور بیکری کی تمام اشیاء پر سرنامے لگانے کی ہدایت جاری کی۔ٹیکسالی گیٹ میں علی ہجویری نان شاپ کو ناقص جسمانی صورتحال،کھلی ہوئی نالیوں اور تیاری کے کمرے میں تمباکو نوشی پر 3000 روپے جرمانہ کیا۔

نشتر ٹائون،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بٹ ہوٹل کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت،واشنگ ایریا گندہ ہونے، کھانے پینے کی اشیاء پر مکھیوں کی بھرمار،زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اورکھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 6ہزار اور حاجی ہوٹل کو واشنگ ایریا گندہ ہونے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، ٹوٹے فریزرز اور کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے کی وجہ سے 2500روپے جرمانہ عائد کیا۔مغل پورہ روڈ پر مہر ٹریڈرز،صابر سٹور، خواجہ سویٹس، اللہ توکل ہول سیلر کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس بنوانے کے لیے نوٹس جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :