پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کیلئے برطانیہ سے رابطہ کرلیا

افغانستان میں امن و استحکام کیلئے افغان حکومت کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں، برطانیہ افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد کرے،مشیر خارجہ سرتاج عزیز

بدھ 25 جنوری 2017 18:56

پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کیلئے برطانیہ سے رابطہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کیلئے برطانیہ سے رابطہ کرلیا ۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغانستان میں برطانوی سفیر نے ملاقات کی ، اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں افغانستان سمیت خطے میں قیام امن اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے افغان حکومت کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں، برطانیہ افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد کرے۔برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ امن و استحکام کی کوششوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔