لاہورہائیکورٹ میں مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف درخواست دائر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 جنوری 2017 15:15

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2017ء) : لاہور ہائیکورٹ میں مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مخدوم جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان پر جوڈیشل مارشل لا لگانے کا الزام عائد کیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نظام عدل پر مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کا نوٹس لیا جائے۔ اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے پر جاوید ہاشمی کے خلاف کارروائی بھی کی جائے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی پارٹی چئیر مین عمران خان پر الزامات عائد کیے تھے جبکہ اس کے بعد بھی جاوید ہاشمی اکثر اپنے انکشافات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :