پاکستان کے نامور سیاستدان خان عبدالولی خان کی11 ویںبرسی کل منائی جائے گی

بدھ 25 جنوری 2017 14:09

پاکستان کے نامور سیاستدان خان عبدالولی خان کی11 ویںبرسی کل منائی جائے ..
عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) پاکستان کے نامور سیاستدان خان عبدالولی خان کی11 ویںبرسی کل 26جنوری بروز جمعرات کو منائی جائے گی وہ 11جنوری 1917کو ضلع چارسدہ کے علاقے اتمان زئی میں پیداہوئے تھے 1967میں نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) کے صدر منتخب ہوئی1970 میں وہ نیپ کے پلیٹ فارم سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے 1990کے عام انتخابات کے بعد وہ عوامی نیشنل پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہوگئے وہ 26جنوری 2006کووفات پاگئے تھے۔