Live Updates

آج عدالت میں واضح ہو گیا کہ انہیں ثبوت دینے ہیں۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 جنوری 2017 13:23

آج عدالت میں واضح ہو گیا کہ انہیں ثبوت دینے ہیں۔ عمران خان

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2017ء) : سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔ سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ آج عدالت میں مریم نواز کے وکیل شاہدحامد نےتسلیم کیا ہے کہ مریم نوازشریف کےساتھ رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہرگز یہ اچھانہیں لگتاکہ میں کسی کےخاندان پر بات کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز کی پراپرٹی کا فیصلہ ہوا تو کیس ختم ہوجاتاہے۔ ہم محض عدالت کی مدد کررہےہیں جبکہ اصل ثبوت تو ان کےپاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز بینیفیشری مالک ہیں یا ٹرسٹی ہیں،ثبوت فراہم کرنا ان کا کام ہے ۔ عدالت میں آج یہ بات واضح ہوگئی کہ ثبوت انہوں نے ہی دینے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ جتنےثبوت ہیں سارے یہی کہتے ہیں کہ مریم نواز اصل مالک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ ہےکہ لندن فلیٹس مریم نواز کے ہیں،عدالت نے کہا کہ جو کچھ ہورہاہے ہمارے دستاویزات پر ہو رہا ہے،آئی سی آئی جے کےمطابق بھی مریم نواز لندن فلیٹس کی مالک ہیں،ایف بی آر نوازشریف کےلیےنئے نئے کاغذات بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ تمام دستاویزات جعلی ہیں تو شریف خاندان اور اس کے تمام افراد برطانوی اخبار پر کیس کریں ۔برطانوی اخبارکی شائع دستاویزات کوجعلی کہا جا رہا ہے ۔ہم بھی آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر موجود دستاویزات دےرہےہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی دستاویز پیش نہیں کی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :