ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی سے ٹیلی فون پر بات چیت‘ امریکہ کے دورے کی دعوت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 جنوری 2017 13:12

ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی سے ٹیلی فون پر بات چیت‘ امریکہ کے دورے کی دعوت

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جنوری۔2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے انھیں امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔وائٹ ہاﺅس کے مطابق صدر ٹرمپ بھارت کوایک حقیقی دوست اور دنیا بھر میں درپش چینلجز سے نمٹنے شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے علاوہ معیشت اور دفاع کے شعبے میں تعاون وسیع کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ رواں برس کے آخر میں وزیراعظم مودی امریکہ کا دورہ کریں گے۔بیان کے مطابق صدر ٹرمپ اور وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے پر اتفاق کیا۔صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بھارت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کی اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی تھی۔