خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن ترمیمی ایکٹ منظوری دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 جنوری 2017 13:03

خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن ترمیمی ایکٹ منظوری دیدی

پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جنوری۔2017ء) خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے احتساب کمیشن ترمیمی ایکٹ اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے، اب پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کی کرپشن کی تحقیقات احتساب کمیشن کرے گا۔

(جاری ہے)

پشاور میں خیبر پختون خوا کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ کابینہ نے احتساب کمیشن ایکٹ 2014میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت5 کروڑ روپے سے زیادہ کی کرپشن کی تحقیقات احتساب کمیشن کرے گا۔

ترجمان خیبر پختون خوا حکومت کے مطابق صوبائی کابینہ نے اراکین اسمبلی سمیت وزراءکی تنخواہوں میں اضافے کی بھی منظوری دی ہے، صوبائی وزراء، وفاقی وزراءاورایم پی ایز، ایم این ایز سے دس فیصد کم تنخوا ہ لیں گے۔مشتاق غنی نے مزید کہا کہ کابینہ نے پاپولیشن ویلفیئر کے لئے تین کروڑ 53 لاکھ روپے کی منظوری بھی دیدی جبکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختون خوا میں بھی دینی مدارس کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :