ملک بھر میں شدید بارشیں اور برف باری ،محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا،مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان

نصیرآباد میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے ہائی الرٹ، آفیسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

بدھ 25 جنوری 2017 11:12

ملک بھر میں شدید بارشیں اور برف باری ،محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری ..
نصیرآباد/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہونے والی شدید بارشوں اور برف باری کے سلسلے کے باعث ہائی الرٹ جاری کردیا گیا،ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا موثرنظام آئندہ2سی3روزتک جاری رہے گا،مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان بھی ہے۔منگلکو محکمہ موسمیات کے مطابق مری،گلیات اور گلگت بلتستان میں آئندہ 2 روز تک شدید برفباری کا امکان جبکہ دریائے کابل اورمعاون دریاوں میں سیلاب اورپہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ لاحق ہے۔

خضدار، مکران، کیچ،پنجگور،راشک،خاران سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج اور کل رات زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں بدھ اور جمعرات کو بارش ہو گی ، بالائی کے پی اورفاٹا میں آج رات اور کل بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ کے اکثر علاقوں میں بھی بارش وقفے وقفے سے برسے گی اور کراچی میں بھی کل ہلکی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کوئٹہ،ڑوب ، قلات ڈویڑن ، چترال شانگلہ،ناران، کاغان اور ہزارہ ڈویڑن میں 25 اور26 جنوری کو شدید برفباری کاامکان ہے۔ادھر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیر خان ناصر نے نصیرآباد میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو ہائی الرٹ کرکے آفیسران ودیگر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ،محکمہ ایری گیشن کو بھاری مشینری پٹ فیڈر کینال ، ربیع کینال ودیگر شاخوں اور خصوصاشہری آبادی کے قریبی کینالوں کے قریب منتقل کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں، جبکہ محکمہ لائیواسٹاک اور محکمہ صحت کے آفیسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،محکموں سے قریبی رابطے کیلئے اسسٹنٹ کمشنروں اور تحصیلداروں کو بھی علاقے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :