Live Updates

عمران خان کی پولیس ایکٹ پیش کرنے پرخیبرپختونخواہ حکومت کومبارکباد

منگل 24 جنوری 2017 23:56

عمران خان کی پولیس ایکٹ پیش کرنے پرخیبرپختونخواہ حکومت کومبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پولیس ایکٹ پیش کرنے پرخیبرپختونخواہ حکومت کومبارکباددی اورکہاہے کہ خیبرپختونخو کاپولیس ایکٹ دیگرصوبوں کے لئے چیلنج ہے ۔خیبرپختونخوا پولیس قانونی طورپرغیرسیاسی ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزاپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف نے پولیس ایکٹ پیش کرنے پرمبارکباددی ۔انہوںنے کہاکہ پولیس ایکٹ پیش کرنے پرخیبرپختونخوا حکومت مبارکباد کی مستحق ہے ،پولیس ایکٹ کے بعدخیبرپختونخوا کی پولیس قانونی طورپرغیرسیاسی ہوگئی ہے ۔پولیس ایکٹ دوسرے صوبوں کیلئے ایک چیلنج ہے۔دیگرصوبوں کوبھی پولیس نظام میں اصلاحات لانی چاہئے ۔(یاسرعباسی)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :