کراچی کی مشہور صدر مارکیٹ میں انسداد دہشت گردی فورس کی کاروائی، غیر قانونی طور پر موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والے کئی دوکاندار گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 24 جنوری 2017 23:44

کراچی کی مشہور صدر مارکیٹ میں انسداد دہشت گردی فورس کی کاروائی، غیر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2017ء) کراچی کی مشہور صدر مارکیٹ میں انسداد دہشت گردی فورس کی کاروائی کے دوران کئی دوکاندار گرفتار کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس کی جانب سے چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کراچی کی صدر مارکیٹ میں چھاپہ مارا گیا۔

چھاپے کے دوران غیر قانونی طور پر موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والے کئی دوکاندار گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

یہ تمام دوکاندار چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر پر تبدیل کرکے انہیں مارکیٹ میں فروخت کر دیتے تھے۔ ان دوکانداروں کا موبائل فون چھیننے والوں گروہوں سے رابطہ ہوتا ہے اور یہ کئی مرتبہ مہنگے سے مہنگے موبائل فون سستے داموں فروخت کر دیتے ہیں۔ کراچی پولیس نے شہر میں چوری چکاری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کیلئے چھاپے مار کاروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلی سندھ نے بھی چوری چکاری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے چوری شدہ موبائل فون کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :