چین کا سیٹلائٹ زلزلے کی پیشگی اطلاع دے گا

منگل 24 جنوری 2017 23:30

چین کا سیٹلائٹ زلزلے کی پیشگی اطلاع دے گا

اس سال چین ایسا سیٹلائٹ لانچ کرے گا جو الیکٹرومیگنٹک ڈیٹا جمع کرےگا اور اس کی مدد سے زلزلے کی پیش گوئی کرنے میں مدد کرے گا۔ چینی حکام اس سیٹلائٹ کو مئی میں لانچ کریں گے ۔
اس سیٹلائٹ کوچین اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ چین پہلی بار زلزلے کی نگرانی کے لیے خلا میں کوئی سیٹلائٹ بھیج رہاہے۔

(جاری ہے)


اس مشن کے ڈپٹی چیف شین شوئی کے مطابق یہ سیٹلائٹ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اگلے 5سال تک یہ مدار گردش کرتا رہے اور زلزلے کی الیکٹرومیگنٹک سیچوئشن کو ریکارڈ کرتا رہے۔یہ سیٹلائٹ 6 اس سے زیادہ شدت کے زلزلہ کی خبر زلزلہ رونما ہونے سے پہلے ہی دے سکے گا۔
شین کا کہنا ہے کہ سائنسدان اس سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کے بعد زلزلے کی پیش گوئی کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔
شین کا کہنا ہے کہ اس سیٹلائٹ کو دوسرے مقاصد ، جیسے نیوی گیشن کمیونی کیشن ، کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :