پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے ملتان کے نشتر ہسپتال پر 12 ملین یورو کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 24 جنوری 2017 23:29

پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے ملتان کے نشتر ہسپتال پر 12 ملین یورو ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2017ء) پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے ملتان کے نشتر ہسپتال پر 12 ملین پاونڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ایک پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر میدان میں آگئے ہیں۔ جو کام حکومتوں کے کرنے کے تھے اس کی ذمہ داری اب ڈاکٹر محمد اسلم ناصر نے اٹھا لی ہے۔

ملتان کے مشہور نشتر ہسپتال سے ہی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر محمد اسلم نے 30 سال بعد اس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال کی حالت زیر دیکھنے کے بعد اس کی بہتری کیلئے ڈاکٹر محمد اسلم نے اس پر 12 ملین پاونڈ کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر اسلم کا بتانا ہے کہ اس ہسپتال پر سرمایہ کرنے کیلئے وہ بیرون ملک کام کرنے والے دیگر پاکستانی ڈاکٹروں کیساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ یہ ڈاکٹرز پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے بیرون ممالک سے جدید مشینری پاکستان بھجواتے رہتے ہیں۔ اور اب یہ ڈاکٹر نشتر ہسپتال کی حالت زار کی بہتری کیلئے بھی ان کی مدد کریں گے۔ اس سرمایہ کاری سے ہسپتال کو مکمل طور پر جدید بنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :