صارفین تک جدید اور تخلیقاتی ٹیکنالوجی کی فراہمی کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں،کنٹری ہیڈ ہواوے

منگل 24 جنوری 2017 23:56

صارفین تک جدید اور تخلیقاتی ٹیکنالوجی کی فراہمی کو اپنا نصب العین سمجھتے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) ہواوے نے ایک مرتبہ پھر اپنے سب سے زیادہ فروخت ہوانے والے بعض سیٹس کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی کرکے صارفین کے دل جیت لئے،ہواوے کے کنٹری ہیڈ بلیو کنگ نے مخصوص سیٹس کی قیمتو ںمیں کمی کو صارفین کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہواوے کو جدید ٹیکنالوجی سے مزین اسمارٹ فون کمپنی ہونے پر انتہائی فخر ہے اور صارفین تک جدید اور تخلیقاتی ٹیکنالوجی کی فراہمی کو ہم اپنا نصب العین سمجھتے ہیں،ان سیٹس کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے اور صارفین رعایتی قیمتوں پر ان سیٹس کی خریداری سے فوری طور پر مستفید ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :