راجہ ریاض نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت سے انکار کر دیا، واپسی کیلئے ناقابل قبول شرائط پیش کر دیں

منگل 24 جنوری 2017 23:56

راجہ ریاض نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت سے انکار کر دیا، واپسی کیلئے ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) فیصل آباد ضلع سے راجہ ریاض نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت سے انکار کر دیا، واپسی کیلئے ناقابل قبول شرائط پیش کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے فیصل آباد ضلع کے ممتاز سیاستدان راجہ ریاض نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کیلئے پارٹی عہدیداروں قمرزمان کائرو، ندیم افضل چن، چوہدری منظور، نواب شیروسیر سمیت دیگر رہنمائوں کے سامنے پورے ضلع میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم، صوبے میں اہم پارٹی عہدہ سمیت متعدد ناقابل قبول شرائط پارٹی رہنمائوں کے سامنے پیش کر دیں۔

جو قیادت نے ماننے سے انکار کر دیا، راجہ ریاض دیرینہ پارٹی کے رہنما تھے جنہیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر شامل کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :