سپریم کورٹ،نادرا پروموشن کیس،اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایت لینے کی ہدایت

منگل 24 جنوری 2017 23:56

سپریم کورٹ،نادرا پروموشن کیس،اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایت لینے کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) سپریم کورٹ نے نادرا کے ایک ہزار سے زائد ملازمین کی پرموشنز کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو اس معاملے پر حکومت سے ہدایات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت آج بدھ تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کوجسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے سامنے کہا کہ نادرا ایک حساس ادارہ ہے ،وہ اس حوالے سے حکومت سے موقف لیکرعدالت کوجواب دے سکتے ہیں اس کیلئے ہمیں کچھ مہلت دی جائے عدالت نے ان کی استدعامنظورکرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :