ایف سی اور حساس ادارے کی کوہلو میں کارروائی ،بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

منگل 24 جنوری 2017 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) ایف سی اور حساس ادارے کی کوہلو میں کاروائی بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کو ایف سی اور حساس ادارے نے ضلع کوہلو کے علاقے بغاو میں کالی کچھ کے مقام پر شرپسند وں کے زیر استعما ل ایک کمپائونڈ پر چھاپہ مار کر ایک عدد راکٹ لانچر،3 راکٹ لانچر کے گولے، 5فیوز، 8 ا ینٹی پرسنل مائینز ،3 ہینڈ گرینیڈ ،350ایل ایم جی کی گولیاںاور2وائرلیس ہینڈ سیٹ برآمد کر لئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

متعلقہ عنوان :