پی آئی اے کے گراؤنڈ شدہ 6میں سی4اے ٹی آرطیاروں کامعائنہ مکمل ،پروازکیلئے کلیئرقرار

منگل 24 جنوری 2017 23:50

پی آئی اے کے گراؤنڈ شدہ  6میں سی4اے ٹی آرطیاروں کامعائنہ مکمل ،پروازکیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء)پی آئی اے کے گراؤنڈکئے گئے 6میں سی4اے ٹی آرطیاروں کامعائنہ مکمل ہوگیاہے ،چاروں طیاروں کوپروازکیلئے کلیئرقراردیدیاگیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روزترجمان پی آئی اے کے بیان کے مطابق پی آئی اے کے گراؤنڈکئے گئے چاراے ٹی آرطیاروں کامعائنہ مکمل ہوگیاہے ۔کلیئرہونے والے طیاروں کوپروازکرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ،ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ باقی دواے ٹی آرطیاروں کامعائنہ بھی جلدمکمل ہوجائے گا،پی آئی اے کے کل چھ اے ٹی آرطیارے معائنے کیلئے گراؤنڈکئے گئے تھی۔(یاسرعباسی)