صحرائے صحارا میں کبھی آج کےمقابلے میں 10 گنا زیادہ بارش ہوتی تھی

منگل 24 جنوری 2017 22:32

صحرائے صحارا میں کبھی آج کےمقابلے میں 10 گنا زیادہ بارش ہوتی تھی

صحرائے صحارا دنیا کا سب سے بڑا گرم ریگستان ہے. آج سے تقریبا 5،000 سے 11،000 سال پہلے یہ پورا علاقہ سرسبز و شاداب تھا۔اس وقت یہاں آج کےمقابلے میں 10 گنا زیادہ بارش ہوتی تھی۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق اس دور میں یہاں کےرہنے والوں کی زندگی کا انحصار شکار اور یہاں موجود درختوں پرتھا۔
یونیورسٹی آف ایریزونا کی جیسیکا ٹرنی ، جو اس تحقیق کی اہم مصنفہ بھی ہیں ، نے بتایا کہ اپنے سرسبز دور میں یہ صحرا آج کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ گیلا تھا۔

آج کے دور میں صحارا میں 4 انچ سےلیکر 1 انچ سے بھی کم سالانہ بارش ہوتی ہے۔
اگرچہ کچھ عرصہ پہلے بھی صحرائے صحارا کے سرسبز و شاداب ہونے کا پتا چلایا جا چکا ہے لیکن اب پہلی بار اس پورے علاقے کے گزشتہ 25ہزار سالوں کے دوران ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


آثار قدیمہ کے شواہد بتاتے ہیں کہ سرسبز صحارا میں 8 ہزار سال پہلے ایک ہزار سال کا ایسا دور بھی آیا جب صحرا کی خشک سالی کے باعث لوگ یہاں سے نقل مکانی کر گئے۔

اس ایک ہزار سال کے بعد لوگ پھر یہاں واپس آئے مگر اس بار وہ شکار کو چھوڑ کو دوسرے طریقوں ، جیسے گلہ بانی، سے گزر بسر کرنے لگے۔ اس ایک ہزار سالہ دور کی خشک سالی نے دو تہذیبوں کو الگ الگ کر دیا تھا۔
صحارا میں ماضی میں کتنے حصے میں پانی موجود تھا ، اس کے لیے کوئی ٹھوس شواہد پہلےموجود نہیں تھے۔ سائنسدان کسی بھی جگہ پر موجود قدیم جھیلوں سے وہاں کے ماضی کےماحول کا پتا چلا سکتے ہیں۔

صحارا میں موجود جھیلیں بہت پہلے خشک ہوگئی تھیں اور اُن کی باقیات کو ہوا اڑا لے گئی تھی ۔ اسی وجہ سےجیسکا اور اس کی ٹیم نے مغربی افریقا میں چار الگ جگہوں پر سمندر ی تلچھٹوں (sediments) کا مطالعہ کیا۔ اس سے نہ صرف انہیں اس دور میں صحارا میں ہونے والی بارشوں کا، بلکہ سرسبز صحارا کے علاقے کے بارے میں اور بھی ٹھوس اعداد و شمار ملے ہیں۔
یہ تحقیق سائنس ایڈوانس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے.

متعلقہ عنوان :