ممیری جان کو خطرہ ہے حکومت کو چاہیے میری سیکیورٹی بڑھادے،میئر کراچی وسیم اختر

منگل 24 جنوری 2017 23:46

ممیری جان کو خطرہ ہے حکومت کو چاہیے میری سیکیورٹی بڑھادے،میئر کراچی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ مجھے دھمکی آمیز خط ملا ،میری جان کو خطرہ لاحق ہے ،حکومت کو چاہیے کہ مجھے مزیدسیکیورٹی فراہم کرے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے جو خط ملا وہ بہت تفصیلی تھااور اس میں ساوتھ افریقہ کا بھی ذکرتھا۔میں کراچی کا میئر ہوں،پورے شہرکا وزٹ کرتا ہوں ، میری حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر کوئی مجھے مار کر کراچی کے حالات پھر سے خراب کرنا چاہتا ہے تو حکومت کو چاہیے کہ میری سیکیورٹی بڑھائے۔کراچی پاکستان کا سب سے اہم شہر ہے لیکن یہاں جو کام ہونے چاہییں وہ نہیں ہوہو رہے۔

متعلقہ عنوان :